آئرش گالفر روری میکلوروئے فٹنس مسائل کے باعث ابوظہبی اوپن چیمپئن شپ سے دستبردار

آئرش گالفر روری میکلوروئے فٹنس مسائل کے باعث ابوظہبی اوپن چیمپئن شپ سے ...
 آئرش گالفر روری میکلوروئے فٹنس مسائل کے باعث ابوظہبی اوپن چیمپئن شپ سے دستبردار

  

ابوظہبی(اے پی پی) شہرہ آفاق آئرش گالفر اور عالمی نمبر دو روری میکلوروئے فٹنس مسائل کے باعث ابوظہبی اوپن گالف چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئے۔ میکلوروئے نے ساؤتھ افریقہ اوپن کے دوران کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ لئے گئے تھے، رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ وہ پسلیوں کی انجری میں مبتلا ہوئے ہیں اور انہیں انجری سے نجات کیلئے بحالی صحت کے عمل سے گزرنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں آئرش گالفر نے کہا کہ میں ابوظہبی اوپن کھیلنا پسند کرتا ہوں اس سے دستبرداری میرے لئے سخت تکلیف دہ اور مایوس کن ہے لیکن اب میں دبئی کلاسک میں کم بیک کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی