آسٹریلین اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا فاتحانہ آغاز

آسٹریلین اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا فاتحانہ آغاز
آسٹریلین اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا فاتحانہ آغاز

  

میلبورن(اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوری دار باربورا سٹرائیکووا نے پہلے راؤنڈ میں برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سمانتھا سمتھ اور جوسلائن رائے پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی