بنگلہ دیش کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے:ولیمسن
کرائسٹ چرچ(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکی پوری پوری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔