بھارتی بلے باز سہواگ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کا تمسخر اڑانے کی ناکام کوشش

بھارتی بلے باز سہواگ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کا تمسخر اڑانے کی ناکام کوشش
 بھارتی بلے باز سہواگ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کا تمسخر اڑانے کی ناکام کوشش

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی سینئر کھلاڑی وریندر سہواگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تمسخر اڑانے کی ناکام کوشش کی ہے۔وریندر سہواگ کا شمار بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل کے ضابطہ اخلاق سے واقف نہیں ہیں۔ بھارتی کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو تمسخرانہ انداز میں مخاطب کیا ہے۔

سہواگ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی، اور اس کو گزشتہ روز گیارہ سال مکمل ہوئے ہیں، جس پر سہواگ نے اپنے ٹویٹ میں دوہزار چھ میں دوسو رنز پاکستان کیخلاف اسکور کرنے کو خود کیلئے اعزاز قرار دیا ہے، تاہم اس ٹویٹ میں ان کا انداز تمسخر اور تکبر سے بھرپور قرار دیا جاسکتا ہے۔سہواگ نے دوہزار چار میں بھی پاکستان کیخلاف تین سو رنز اسکور کیے تھے، تاہم اتنا بڑا ٹوٹل اسکور کرنے کے باوجود بھارت یہ ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی