حکومت مخالف تحریک،پیپلز پارٹی آج میدان میں اترے گی، لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت بلاول کریں گے

حکومت مخالف تحریک،پیپلز پارٹی آج میدان میں اترے گی، لاہور سے فیصل آباد تک ...
حکومت مخالف تحریک،پیپلز پارٹی آج میدان میں اترے گی، لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت بلاول کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں بلاول بھٹوآج سیاسی میدان سجائیں گے، لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالی جائے گی، جگہ جگہ ریلی کا استقبال ہو گا، چھ مقامات پر بلاول بھٹو خطاب کریں گے، ریلی کے روٹ کو سجا دیا گیا۔

بلاول ہاو¿س لاہور سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ریلی کا آغاز ہو گا۔ قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چودھری منظور اور مصطفے کھوکھر بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔

ریلی کے آغاز پر بلاول ہاوس کے مرکزی گیٹ پر ابتدائی خطاب ہو گا۔ بحریہ ٹاو¿ن کے داخلی راستے سے ریلی کینال پر آئے گی،ٹھوکر نیاز بیگ سے پہلے ریلی موٹروے پر آئے گی جہاں پہلے ٹول پلازہ پر اعتزاز احسن ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں ناشتہ دیں گے اور بلاول بھٹو مختصر خطاب کریں گے۔

ریلی فیض پور انٹرچینج سے نیچے اترے گی، شیخوپورہ روڑ پر پھول منڈی میں بلاول بھٹو کی ریلی کا استقبال ہو گا، کوٹ عبدالمالک میں بھی استقبالیہ کیمپ اور شیخوپورہ بتی چوک پر بلاول بھٹو کا استقبال اور خطاب ہو گا۔

فیروز وٹواں، گیٹ ننکانہ صاحب، ماناوالہ میں بھی استقبالیہ کیمپ لگیں گے۔ کھڑیانوالہ سے ہوتے ہوئے ریلی فیصل آباد میں داخل ہو گی۔ فیصل آباد میں ضلع کونسل ہال کے سامنے بلاول بھٹو ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

پی ایس پی میں گئے لوگوں کے دل ہمارے ساتھ،فاروق ستار کے ساتھی بھی ہمارے رابطے میں ہیں :ندیم نصرت

بلاول بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے زیراستعمال رہنے والے خصوصی ٹرک پر سوار ہو کر خطاب کریں گے جو پہلے ہی فیصل آباد پہنچا دیا گیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو تحریک کی تکلیف ہے انہی کو خطرہ ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،پیپلزپارٹی تحریکیں چلانے کی بانی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل کی ریلی تاریخی ہو گی،پیپلزپارٹی نے مجبور ہوکراحتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا،حکومت نے ہماری ایک نہیں سنی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں