بلاول بھٹو زرداری سے اداکارہ میرا کی ملاقات،فلمی صنعت کی بحالی پر بات چیت

بلاول بھٹو زرداری سے اداکارہ میرا کی ملاقات،فلمی صنعت کی بحالی پر بات چیت
بلاول بھٹو زرداری سے اداکارہ میرا کی ملاقات،فلمی صنعت کی بحالی پر بات چیت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اداکارہ میرا نے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران میرا نے فلمی صنعت کی بحالی پر بات چیت کی جبکہ فلمی صنعت کی بحالی کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آج لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکال رہی ہے اور اسی حوالے سے بلاول لاہورمیں موجود ہیں۔

مزید : لاہور