لیڈی ولنگڈن ہسپتال :درجہ 5تا15 کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری

لیڈی ولنگڈن ہسپتال :درجہ 5تا15 کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں درجہ 5 تا 15 کے ملازمین کا سروس سٹرکچر کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر چودھری وسیم ، جنرل سیکرٹری عمران گجر، چیئرمین اشرف کمال نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں درجہ 5 تا 15 کے ملازمین کا سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری صحت نجم علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راجہ منصور احمد اور ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال خواجہ محبوب کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر محمد ارشد بٹ اورچیئرمین رانا تنویر سمیت تمام باڈی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اشرف کمال نے کہا کہ حکومت پنجاب، محکمہ صحت کے حکام سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کے دیگر مطالبات اور مسائل بھی حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ ملازمین کے اندر پھیلی مایوسی ختم ہو اور وہ دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1