انسداد پولیومہم جاری،خصوصی ٹیموں نے گھر گھر جا کر قطرے پلائے

انسداد پولیومہم جاری،خصوصی ٹیموں نے گھر گھر جا کر قطرے پلائے

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم گزشتہ روز تیسرے روز بھی جاری رہی اور پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ڈی سی او لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے19 اور20جنوری کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار اور محکمہ ہیلتھ کے آفیسرزپولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1