ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا اجلاس،سمری جلد منظور کرنے کا مطالبہ
لاہور(پ ر) آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن کا اجلاس چیئرمین حاجی محمد نواز ملک کی صدارت میں دفتر چیف انجینئر انرجی ڈیپارٹمنٹ میں ہوا جس میں سید آفتاب احمد بخاری سینئرنائب صدر محمود مختار چشتی ،جنرل سیکرٹری پنجاب محمد معصوم، صدر لاہور ڈویژن میاں بشارت حسن، جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن عبدالغفار، محمد عمر فاروق فنانس سیکرٹری اور محمد ظہور و دیگر عہدیداران نے شرکت کی جس میں خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیاکہ ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کی سمری کو جلد از جلد منظور کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر فوری نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا گیا تو ڈرافٹسمین برادری اپنی احتجاجی تحریک کو دوبارہ چلانے پر مجبور جائیں گے۔