ایل ڈی اے میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ڈیسک کی منظوری

ایل ڈی اے میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ڈیسک کی منظوری

لاہور( جنرل رپورٹر )وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب ،شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص ڈیسک کے قیام کی منظوری دید ی ہے۔ اس ڈیسک میں سمندر پار مقیم افراد کو جائیداد کی خرید و فروخت اور دیگر معلومات کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔شاہین خالد بٹ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں اوپی سی سے بھرپور تعاون کی ہدایات جاری کی ہیں اور ان اداروں کے سربراہان کو اوپی سی سے قریبی اور مربوط رابطہ یقینی بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔وائس چیئر پرسن اوپی سی نے کہا کہ پنجاب کے چار ڈویثرنوں لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خاں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پولیس سٹیشنز/ سہولت مراکز کا قیام حتمی مراحل میں ہے اوریہ جلد ہی کام شروع کردیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1