ایل ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی ،7عمارتیں مسمار ،13سربمہر

ایل ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی ،7عمارتیں مسمار ،13سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹرو پولیٹن پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگز کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران 7عمارتیں مسمار اور 13سر بمہر کردیں ۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ایونیو سکیم کے قریب زیر تعمیر دکان کا گیٹ اور چار دیواری ‘زیر تعمیر دکان اورزیر تعمیر تیسری دکان کی بنیادیں مسمار کر دیں۔ غیر قانونی سکیم ذیشان ہاؤسنگ سکیم کی چار دیواری ‘دیگر انفراسٹرکچر کی بنیادیں اورمدنی گارڈن کے بالمقابل غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن میں زیر تعمیرتین دکانیں ‘ مکانوں کی بنیادیں اور چار دیواریاں مکمل طور پر مسمار کر دیں۔ مدنی گارڈن کے متصل فارم ہاؤس کی باؤنڈر ی وال اور گیٹ مسمار کر دیا گیا ۔دریں اثناء ریکوری ڈائریکٹوریٹ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے رہائشی عمارتوں کو بلا اجازت کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر محمد علی جوہر ٹاؤن کے پلاٹ نمبر15بلاک اے تھری‘43بلاک اے تھری‘36بلا ک بی تھری‘431بلاک ای‘452بلاک ایف ‘95بلاک آر تھری اورسبزہ زار سکیم کے پلاٹ نمبر1065بلاک اے ‘190 بلاک اے‘204بلاک اے‘206بلاک اے‘207بلاک اے ‘گلشن راوی کے پلاٹ نمبر42بلاک ڈی اوراعظم گارڈن کے پلاٹ نمبر146بلاک اسلام پر قائم عمارتوں کو سر بمہرکیا۔