حکمران عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں،نوید خان

حکمران عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں،نوید خان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما نوید خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ،4 سال گزرنے کے باوجو د حکومت نے عوام کے لیے ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا ، رنگ برنگی ٹرینوں اور پلوں کو عوام نے چاٹنا نہیں بلکہ تعلیم صحت اورپینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی، ہسپتالوں میں غریب مریض اور بچے تڑپ تڑپ کے مر رہے ہیں۔

، سکول اور ہسپتالوں کی حالت پہلے سے ابتر ہوچکی ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں جعلی سٹنٹ عوام کو زبردستی ڈالے جارہے ہیں اور کروڑوں روپے کمائے جارہے ہیں جو کہ پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے ایسے گہناؤنے جرم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1