انتخابی اصلاحات ،پاکستا ن فریڈم موومنٹ نے 25جنوری کو گول میز کانفرنس بلا لی

انتخابی اصلاحات ،پاکستا ن فریڈم موومنٹ نے 25جنوری کو گول میز کانفرنس بلا لی

لاہور (پ ر)پاکستان فر یڈم موومنٹ نے پا رلیما نی کمیٹی بر ائے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ کا تفصیلی جا ئز ہ لینے کے بعد25جنوری 2017کو اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکر یٹک فورم کے اشتراک سے ایک گو ل میز کا نفرنس منعقد کر نے کا اہتمام کیا ہے جس میں انتخابی نظام کے ما ہرین اور تما م پا رٹیوں کے نمائندگان کو مدعوکیا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں پاکستان فریڈم موومنٹ انتخابی اصلاحات پر متعدداجلاس منعقد کر کے ایک ہمہ گیر اصلاحاتی پیکج تیار کر چکی ہے ۔چئیرمین پی ایف ایم ہا رون خواجہ گول میز کا نفرنس کے شرکا ء کواس پیکج پر اعتماد میں لیں گے ۔ہا رون خواجہ نے بتایا ہے کہ اس کا نفرنس میں متفقہ طور منظورکی جا نے والی انتخابی سفارشات ضروری کا رروائی کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کو ارسال کی جا ئیں گی ۔ چئیر مین پی ایف ایم ہا رون خواجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ہماری مشترکہ سفارشات پر سنجیدگی سے غورکرنے کے بعد ان پر عمل درآمد کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1