جنرل راحیل شریف کی قابلیت سے تمام دنیا آگاہ ہے، میاں متین

جنرل راحیل شریف کی قابلیت سے تمام دنیا آگاہ ہے، میاں متین

لاہور(پ ر) پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی اہمیت اور قابلیت تمام دنیا تسلیم کر چکی ہے۔ انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشتگردی کا کھل کر مقابلہ کیا اور اپنے بے شمار ساتھیوں کی قربانی دی لیکن اب ایک مخصوص لابی ان کی شخصیت کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ خوش آئین بات ہے کچھ سماجی تنظیموں اور تاجر صدر الدین ہاشوانی گروپ نے ان کے حق میں آواز بلند کی ہے، حکومت اور خاص کر میڈیا کو بھی جنرل راحیل شریف کے خلاف کسی منفی سوچ کو کوریج نہیں دینی چاہئے۔ پاکستانی جنرل کا اسلامی اتحاد کا ایڈوائزر بننے سے پاکستان کا وقار بلند ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 1