کرپشن کرنے والوں کا احتساب قریب آن پہنچا ہے،اعجاز چودھری

کرپشن کرنے والوں کا احتساب قریب آن پہنچا ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہ شریف خاندان اور ان کے درباریوں کوپانامہ نے پاگل کر دیا ہے، نوازشریف کا جعلی اقتدار ڈوب ر ہا ہے ، کرپشن اور لوٹ ما ر کر نے والوں کا احتساب قریب آن پہنچا ہے ، (ن) لیگ مجرم لیگ بن چکی ہے ، قوم اپنی لوٹی ہو ئی دولت کی پائی پائی ان سے وصول کرے گی ، (ن) لیگ ضمیر فروشوں کا گروہ ہے اسے لیے شریف خاندان کی چمچا گری کر نے پر لگی ہوئی ہے ، ملک کو لوٹنے والے چور ،چور مچا ئے شور کا کردار ادا کر رہے ہیں ان سب کے لیے اکیلے عمران خان ہی کا فی ہیں ، پانا مہ چور اتنے بُر ے طرح پھنس چکے ہیں اس لیے استثنٰی مانگ ر ہے ہیں ، نواز شریف کا استثنٰی مانگنا چوری کا کھلا اعتراف ہے ۔وہ گزشتہ روز پارٹی رہنماوں ثوبیہ کما ل خان ، شبیر سیا ل ، فیا ض بھٹی اور رانا عبدالسمیع سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے کنگ نواز شریف کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کر نے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جا تا ہے ، ۔