وزیر اعظم اور اہلخانہ پانامہ کیس میں پھنس چکے ہیں،صمصام بخاری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی پانامہ چوری میں بُری طرح پھنس چکے ہیں،خواجہ آصف اور سعد رفیق جیسے دھاندلی سے ممبرقومی اسمبلی بننے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
اور شوکت خانم ہسپتال پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈمیں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا ہے۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور جلد پاکستان میں تبدیلی آنے والی ہے ۔