سٹیل ملز ملازمین نکالے گئے تو بھرپور احتجاج کرینگے،نوشین حامد

سٹیل ملز ملازمین نکالے گئے تو بھرپور احتجاج کرینگے،نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سیٹل ملز کے ملازمین نکالے گئے تو بھر پور احتجاج کریں گے ، ملک میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے اور سٹیل ملز کے ملازمین بر طرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کے لئے روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے کے بجائے برسرروزگاروں کو بھی بے روزگارکررہے ہیں ۔جو محکمے خسارے میں ان کو منافع بخش بنانے کے بجائے انہیں فروخت کیا جارہا ہے،ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اصل اپوزیشن جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل اجاگر کئے ہیں ، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے جس نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا اور اب عوام پھر پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ، تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1