ڈی سی سے عزیز الرحمن چن کی ملاقات،ریلی کی سیکیورٹی کے بارے بات چیت

ڈی سی سے عزیز الرحمن چن کی ملاقات،ریلی کی سیکیورٹی کے بارے بات چیت

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان سے پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کو نسل کے ممبران خالد سلیم،عزیز الرحمن چن اور اسلم گل نے کل سے لاہور سے نکالنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف بھی مو جو د تھے۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پاکستان پیپلز پارٹی کے ریلی کے روٹ پر صفائی ستھرائی،سکیورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ا

نہوں نے پو لیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہوں جبکہ ریلی کے اردگرد سے پو لیس اور منتظمین چیکنگ کے بعد شرکاء کو ریلی میں شامل ہو نے دیں۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی کے روٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے ٹریفک پو لیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پو لیس ریلی کے روٹ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بھاؤ کو یقینی بنائیں اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کسی بھی جگہ ٹریفک جام نہ ہو۔انہوں نے ریلی کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ ریلی کے حوالے سے تمام حکومتی قواعد و ضوابط کو پورا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1