وزیر اعظم استثنیٰ کے پیچھے چھپ رہے ہیں،فرخ جاوید مون

وزیر اعظم استثنیٰ کے پیچھے چھپ رہے ہیں،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ اورقومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بڑھکیں مارکرکہا تھا کہ انہوں نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اورانہیں کسی استشنیٰ کی ضرورت نہیں اورمناسب وقت میں وہ عدالت کوتمام ثبوت دیں گے جب ثبوت پیش کرنے کی باری آئی تووہ استشنیٰ کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کی تلاشی لینے والوں کی جب اپنی تلاشی شروع ہوئی تو ڈرکرسوئٹزرلینڈ بھاگ گئے ہیں،نوازشریف نے اپنے وکلا ،موٹوگینگ اور(ن) لیگ کوبھی عدالت کے سامنے شرمندہ کردیا ہے،(ن) لیگ کے وزرا وزیراعظم کے باربارجھوٹ پکڑے جانے پرشرمندگی کیوجہ سے آج اپنا منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے بادشاہ کوپوری دنیا میں بے نقاب کردیا ہے اب مسلم لیگ (ن) کے ورکرزاوروزرا کوخود ہی نوازشریف سے استعفی مانگنا چاہیے کیونکہ وہ نااہل ہوچکے ہیں۔