پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دے کر حاصل کیاہے، نور حسین

پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دے کر حاصل کیاہے، نور حسین

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے صدر نورحسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کرے، ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات کو فوجی عدالتوں کے سپرد کرکے لواحقین کو فوری انصاف دلایا جائے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی دینے والی قوم کوانصاف ملنا چاہئے،ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ اس ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ،ہمارے شہداء نے اپنا خون دے کر ملکی سلامتی پر وار کرنے والوں کا راستہ روکا،پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دے کر حاصل کیاہے۔امن و امان کی بحالی کے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے،اس کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

مزید : عالمی منظر