شریف برادران کے بیانات میں واضح تضادات ہیں،جاوید اقبال اعوان
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران کے بیانات میں واضح تضادات ہیں۔انہوں نے اپناایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگر وہ اپنے جھوٹ کے جال میں مزید الجھتے چلے گئے۔حکمران خاندان عدالت میں اپنی بیگناہی کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ،ان کاپیسہ بیرون ملک کس طرح منتقل ہوا۔جس طرح عدالت کے نزدیک اخباری تراشوں کی کوئی حیثیت نہیں اس طرح قطری شہزادے کامکتوب بھی قابل اعتماد نہیں۔وفاقی وصوبائی وزراء کس طرح حکمران خاندان کے حق میں صفائیاں دے سکتے ہیں ،انہیں حکمران خاندان نہیں ریاست سے تنخواہ ملتی ہے۔شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار عدالت عظمیٰ کے سایہ میں کھڑے ہوکرجھوٹ کاکاروبار چمکا رہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ حکمران خاندان نے پاکستان سے خفیہ طورپرپیسہ بیرون ملک منتقل کیا اوروہاں بڑے پیمانے پرجائیدادیں بناتے رہے۔
یقیناًیہ وہ پیسہ ہے جس پرٹیکس بھی ادانہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اثاثوں کوچھپانے اورڈکلیئر نہ کرنے والے منتخب نمائندے صادق وامین نہیں ہوسکتے۔