پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ نے ممبر سازی شروع کر دی، زاہد افضل

پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ نے ممبر سازی شروع کر دی، زاہد افضل

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ نے ممبر سازی شروع کر دی،اور جنوبی افریقہ بھر سے پاکستانیوں کو ممبر بنایا جا رہا ہے،ممبر شپ کوآرڈینیٹر ساؤتھ افریقہ زاہد افضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ نے باقاعدہ ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا ہے،ممبر سازی کے لئے ورکرتحریک انصاف کی ویب سائٹ پر جا کر بھی اپنی ممبر شپ کا اندراج کرا سکتے ہیں،انہوں نے تحریک انصاف اوور سیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا،اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جنوبی افریقہ میں ممبر سازی کے بعد پینل نامزد کیا جائے گا اور باقاعدہ الیکشن ہوں گے،اور انشاء اللہ بہترین قیادت سامنے آئے گی جو تحریک انصاف کے پیغام کو بہتر طریقے سے ورکر تک پہنچائے گی،زاہد افضل تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے پہلے رجسٹرڈ ممبر بھی بنے،انہوں نے کہا کہ میری تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے تمام ورکرز سے گزارش ہے کہ وہ ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں،تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر لایا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر