جرمنی،دائیں بازوکی سیاسی جماعت پر پابندی کی حکومتی درخواست مسترد

جرمنی،دائیں بازوکی سیاسی جماعت پر پابندی کی حکومتی درخواست مسترد

برلن(این این آئی)جرمنی کی وفاقی آئینی عدالت نے انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی( این پی ڈی)پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، تاہم عدالت نے اس جماعت کو آئین مخالف قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس جماعت پر پابندی عائد کرنے کی درخواست جرمنی کی وفاقی ریاستوں کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ اس جماعت پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی گئی اور اس سلسلے میں دوسری مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عدالت کی طرف سے سنائے جانے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ جماعت غیر آئینی مقاصد کا تعاقب توکر رہی ہے -

لیکن یہ اس قدر ’طاقتور‘ نہیں ہے کہ جرمنی میں جمہوریت کو ختم کر سکے۔عدالت کے مطابق اس کی دھمکیوں اور خطرات کے باوجود ایسے شواہد کی کمی ہے کہ یہ جماعت ’تشدد کے زور‘ پر اپنے مقاصد حاصل کر رہی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اس جماعت کی ’دھمکیوں اور خطرات‘ سے نمٹنے کے لیے پولیس جیسے قانونی ادارے موجود ہیں اور یہ کہ اس پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر