برطانیہ بریگزٹ کے بعدبھی فائدے اٹھانے کی خوش فہمی میں نہ رہے،یورپی یونین

برطانیہ بریگزٹ کے بعدبھی فائدے اٹھانے کی خوش فہمی میں نہ رہے،یورپی یونین

برسلز(این این آئی) بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی برطانیہ کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور یورپی یونین سے اخراج کا یہ عمل بآسانی مکمل کر لیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کے بریگزٹ سے متعلقہ مذاکرات کار نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم مے کو یہ گمان نہیں کرنا چاہیے کہ یونین چھوڑ کر بھی وہ اس کی سہولتوں سے فائدے اٹھا سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی بْرا بریگزٹ معاہدہ کرنے سے بہتر ہو گا کہ اس سلسلے میں سرے سے کوئی سمجھوتہ کیا ہی نہ جائے۔

مزید : عالمی منظر