سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار

ریاض(آن لائن) سعودی سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری دہشت گرد کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے گرفتار شدت پسند ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری، معصوم شہریوں پر فائرنگ کرنے، پبلک مقامات پر شرپسندی پھیلانے اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث رہا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک مقامی شدت پسند اور اشتہاری حسین محمد الفرج کو القطیف میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔ گرفتار ہونے والا شدت پسند ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری، معصوم شہریوں پر فائرنگ کرنے، پبلک مقامات پر شرپسندی پھیلانے اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث رہا ہے۔ سعودی پولیس اسے ایک عرصے سے تلاش کررہی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں سعودی وزرات داخلہ نے قطیف کے ایک دہشت گرد سیل کو اشتہاری قرار دے کران کی تصاویر جاری کی تھیں اور ان میں سے کسی دہشت گرد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک ملین ریال کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر