ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں
لاہور(کر ائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں کیں ۔ خصوصی مشقیں ایس پی ماڈل ٹاؤ ن اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میں ایس ٹی میری ہائی سکول اورفاطمہ میمور ئیل میڈیکل کالج میں کی گئیں۔سکول یا کھلے مقام پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ناکام بنانے اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے ایس ٹی میری ہائی سکول میں خصوصی مشقوں میں اے ایس پی کاہنہ سرکل شہباز الٰہی، ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران قمراور 25سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اسی طرح اچھرہ کے علاقہ میں فاطمہ میمورئیل میڈیکل کالج میں موک ایکسرسائززکی خصوصی مشقوں میں ڈی ایس پی اچھرہ سرکل محمد ابراہیم ، ایس ایچ او اچھرہ بلا ل حنیف اور 20سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔