مرحوم کرائم رپورٹرزکیلئے تعزیتی ریفرنس
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لاہور میں مختلف اوقات میں انتقال کرجانے والے 6 کرائم رپورٹرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرحومین کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔بتا یا گیا ہے کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس لاہور پریس کلب میں ہوا۔ مرحوم کرائم رپورٹر زاہد علی خان ،اسد ساہی،طارق مسعود،فرحان چودھری، شیخ اقبال اور عدنان شاہ کی صحافتی یادیں تازہ کی گئیں۔ مرحومین کے اہل خانہ ،سینئر صحافی اور پولیس افسران بھی تعزیتی ریفرنس میں شریک تھے۔ آخر میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے دعا کی گئی اور یادگاری شیلڈز دی گئیں۔