برکت مارکیٹ،پلازہ میں آتشزدگی لاکھوں کی مالیت کاسامان جل گیا
لاہور(ا پنے کرائم رپورٹرسے )برکت مارکیٹ میں پلازہ میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق برکت مارکیٹ کے علاقہ میں مقامی پلازہ میں واقعہ فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے پلازہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا،واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔