ڈولفن نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناکر3ملزمان گرفتارکرلئے

ڈولفن نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناکر3ملزمان گرفتارکرلئے

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہراہ عام پر 3 مسلح ملزمان ایک شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنا چاہ رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ کر فرار ہو گئے۔ ڈولفن ٹیم نمبر116نے ملزمان کا تعاقب کر تے ہوئے انہیں سبزہ زار Lبلاک کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا او ر اس طرح ہونے والی واردات کو ناکام بنا دیاتینوں ملزمان اسد، عامراور سجاد سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے جن کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے واردات کو ناکام بنانے اور ملزمان کا تعاقب کر کے گرفتار کرنے پر اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔

مزید : علاقائی