ایف آئی اے نے انسانی سمگلر علی حسن کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے انسانی سمگلر علی حسن کو گرفتار کرلیا

لاہور( کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے نے ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے شہری کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے مسافر کامران سے تحقیقات کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ کامران نے ایک ایجنٹ کو 8لاکھ روپے ویزہ لگانے کے لیے دیئے تھے مگر ایجنٹ نے جعلی ویزہ لگا کر دیا جس کی وجہ سے وہ ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ ہو گیا۔ ایف آئی اے نے کامران کی نشاندہی پر انسانی سمگلر علی حسن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے دیگر افراد کے پاسپورٹ برآمد کرلیے ہیں اور اْسکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اب تک متعدد افراد کو جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھجوا چکا ہے۔

مزید : علاقائی