فائرنگ سے نا معلوم شخص جاں بحق

فائرنگ سے نا معلوم شخص جاں بحق

مریدکے(نامہ نگار) نواحی علاقہ کالا خطائی روڈ پر نا معلوم شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ پرکوٹ ہدائت کے قریب نا معلوم افراد نے پچاس سالہ شخص کو پیٹ میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ فیروزوالہ پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو امانتاً مقامی قبرستان میں دفن کر دیا۔

مزید : علاقائی