اوقاف کالونی ، اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیا ء چوری کر لی گئیں

اوقاف کالونی ، اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیا ء ...

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)اوقاف کالونی وحدت روڈ میں رہائش پذیر عدنان کے گھر سے چور تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق عدنان اور اس کے خاندان کے لوگ اپنے عزیزوں کے گھر فوتگی میں گئے ہوئے تھے اور دو دن سے وہی پر رہائش پذیر تھے ۔ چوروں نے رات گئے اس کے گھر کے تالے توڑے اور نقدی، موبائل،ایل ای ڈی ،اوون اور قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ عدنان کو اس کے ہمسایوں نے اطلاع دی کے اس کے گھر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر گھر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی