پولیس سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی

پولیس سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی

لا ہور (سٹی ر پو رٹر ) نشتر کالونی پولیس سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی، ستائیس سالہ ندیم قصور کا رہائشی تھا جو ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔پو لیس کے مطابق پا نچ روز قبل کماہاں روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے و الے ڈاکو کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ستائیس سالہ ندیم قصور کا رہائشی ہے جو نشتر کالونی،جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی