پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کو ٹارگٹ کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی اور اسی سلسلے میں گڑھی شاہو میں ایس پی سول لائنز علی رضا کی نگرانی میں پولیس نے احمدیوں کی عبادتگاہ سے ملحقہ آبادی میں کومبنگ آپریشن کیا جس میں پولیس نے 24 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ڈی ایس پی غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، اسی طرح پولیس نے چھاؤنی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے شراب کی درجنوں بوتلیں، اسلحہ اور نشہ آور اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی