دوروغہ والا ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ، ڈرائیور فرار

دوروغہ والا ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) باغبانپورہ کے علاقے داروغہ والا میں تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پو لیس نے لا شیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ٹرالی کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مفرور ڈرا ئیور کی گرفتا ر ی کے لئے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے داروغہ والا میں تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی نے ایک ہی گھر کے تین افراد کو کچل ڈالا۔ دارغہ والا کے رہائشی انیس سالہ محمد طاہر،گیارہ سالہ محمد احمد اور دس سالہ عبداللہ موٹرسائیکل پر ا پنے آبائی گاؤں نارنگ میں شاد ی کی تقریب میں شرکت کے لئے ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا۔ پو لیس کے مطا بق حادثے کے نتیجے میں دونوں بھائی عبداللہ اور احمد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا تایا زاد طاہرہسپتا ل پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا۔ بچوں کی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ بچے گھر سے ریلوے اسٹیشن کیلئے نکلے تھے جہاں سے انہوں نے رشتہ داروں کی شادی کیلئے نارنگ جانا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضرروی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ ہم شہر آئے تھے کہ بچوں کو پڑھا کر ان کا مستقبل بنائیں گے لیکن یہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید :

علاقائی -