ڈی آئی جی آپریشنزنے متعدد ایس ایچ اوزکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئے

ڈی آئی جی آپریشنزنے متعدد ایس ایچ اوزکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئے

لا ہور (کرا ئم ر پورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ کوٹ لکھپت کے سب انسپکٹر محمدعرفان کو ایس ایچ اومزنگ، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرعبدالرؤف کو ایس ایچ اولیاقت آباد، پولیس لائنز سے انسپکٹرقدیر خان کو ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی، پولیس لائنز سے انسپکٹرمستنیر خان کو ایس ایچ او باغبانپورہ تعینات اور ایس ایچ او مزنگ پاشا عمران کو کلوز ٹو پولیس لائنز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مذکورہ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور بخوبی نبھائیں۔

مزید : علاقائی