ایس پی مجاہد ڈولفن سکواڈ نے افسران اور اہلکاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی

ایس پی مجاہد ڈولفن سکواڈ نے افسران اور اہلکاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ...

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنزلاہورڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر قربان لائنز میں پولیس اہلکاروں کے لیے دربار کا اہتمام کیا جہاں پر جوانوں کے نہ صرف پیشہ ورانہ امور کے حوالہ سے دورانِ ڈیوٹی حائل مسائل پر بات کی گئی بلکہ پولیس ملازمین و افسران کو درپیش دیگر مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن فیصل شہزاد نے جوانوں کی پیشہ وارانہ امور میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور حل کرنے کی ہدایت کی۔ نیز انہوں نے اہلکاروں کوپولیسنگ کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا۔ اہلکاروں نے فرداً فرداً اپنے مسائل پیش کیے جن کو انفرادی طور پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ دیگر ڈویژنز کے سپروائزری آفیسرز بھی موجود تھے۔ فیصل شہزاد نے ڈیوٹی و پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی میں حائل رکاوٹوں کے حل کے لیے تجاویز بھی لیں،دربار کے دوران اہلکاروں نے مختلف تجاویز پیش کیں جس میں بالخصوص ہفتہ وار ریسٹ کے حوالہ سے مشکلات کا ذکر کیاعلاوہ ازیں اہلکاروں نے اپنی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالہ سے بھی تجاویز پیش کیں ایس پی مجاہدوڈولفن نے اہلکاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تمام درخواستوں و تجاویز کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ان کو موقع پر حل کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالہ سے انہوں نےOSIمجاہد سکواڈ کو ہفتہ وار ریسٹ و اہلکاروں کی ٹرانسفر وپوسٹنگ کے متعلق شیڈول مرتب کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم برداشت کے رویے کو ختم کرنا ہوگااور رشوت ستانی وکرپشن جیسی لعنت سے چھٹکاراحاصل کرنا ہوگاکرپشن کی صورت میں کسی قسم کی بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہا کہ کرپشن، لاپرواہی، ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غفلت پر ناصرف اُس متعلقہ اہلکار سے پوچھ گچھ ہوگی بلکہ اتنی ہی ذمہ داری کے ساتھ متعلقہ سپروائزری آفیسرز و سیکٹر انچارجز سے بھی جواب طلبی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی