چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث صائمہ لیڈیز چورگینگ کی سرغنہ ،سمیت 4عورتیں گرفتار

چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث صائمہ لیڈیز چورگینگ کی سرغنہ ،سمیت 4عورتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم ر پورٹر )گڑھی شاہو پولیس نے تھانہ راوی روڈ ، تھانہ نولکھا ، تھانہ قلعہ گجر سنگھ ، تھانہ شفیق آباد سمیت دیگر تھانوں کی حدودمیں چوری کی متعدد واردتیں کرنے والی شازیہ عرف صائمہ لیڈیز چور گینگ کے4 لیڈیزملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے50ہزار سے زائدنقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمدکر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کی ہدایت کی ۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو تحسین نجم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ شازیہ عرف صائمہ لیڈیز چور گینگ کی سرغنہ سمیت چارملزم عورتوں کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان میں سرغنہ شازیہ عرف صائمہ، کرن ،نورین اور سعدیہ شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران لیڈیز چور گینگ نے31سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی سول لائنز علی رضا نے لیڈیزچور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوگڑھی شاہو تحسین نجم اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -