صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ...

لاہور(کر ائم رپورٹر سے) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈاکوسبز ہ زار کے علا قہ بی بلا ک میں شفیق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے نو لکھا کے علا قہ میں ناصر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1 لاکھ 75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لوٹ لئے ۔بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں شہبا ز کے گھر سے چو ر گھر کے تا لے تو ڑ کر 2لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لے اُڑے ۔ ڈاکوؤں نے منا واں کے علا قہ میں گلر یز سے95ہزار کی نقد ی ،رائیو نڈ کے علا قہ میں رشید سے80ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،مسلم ٹاؤن میں بر کت سے75ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا ۔علاوہ ازیں اچھر ہ میں سلیما ن کی گاڑی جبکہ شفیق آ با د میں شا ہد،گلشن راوی میں ظہیر،منا واں میں فر از اور شا لیما ر میں احمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی