ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری سکول کا تہذیب البنات گرلز ہائی سکول کا دورہ

ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری سکول کا تہذیب البنات گرلز ہائی سکول کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے حکم پر ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری سکول ملک محمد احسان نے گورنمنٹ تہذیب البنات گرلز ہائی سکول بلاک نمبر 3 ٹاؤن شپ کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین حاجی محمد اجمل ہاشمی ،سماجی راہنما ممبر سکول کونسل محمد سرفراز خان ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ،شیخ طاہر حنیف اور سکول کی سینئر ہیڈ مسٹریس ریحانہ کوثر بھی انکے ہمراہ تھیں، ملک احسان نے سکول کے فرنیچر اور دیواریں اونچی کرنے کیلئے فوری طور پر 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

اور سکول کے دیگر مسائل سائنس لیب ،آئی لیب بھی بنانے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر سردار گجر ، اقبال بالا، نعیم کونسلر، مبشر لودھی، رانا محمد سلیم، محمد ریحان، معین بٹ، اور طیبہ کوثر بھی موجود تھیں، ملک احسان نے بتایا کہ گورنمنٹ کے تمام سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے تر جیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے پسماندہ سکول کو اپ لفٹ بھی کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر تعلیم شب و روز معیار تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4