صحابہ کرام ،ؓ اہلبیت عظامؓ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہیں،غلام عباس
( ایجوکیشن رپورٹر )صحابہ کرام ،ؓ اہلبیت عظامؓ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہیں ان ہستیوں کی توہین ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت بطور سزا مقرر کرکے اس پر عمل کیا جائے تاکہ کوئی فتنہ پرور ان مقدس ہستیوں کی گستاخی کرنے کی جرأت نہ کرے۔اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی ودیگر نے کیا۔
،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان،ملک قدیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ،اہلبیت عظام اور مشاہیر اسلام کی توہین تو تنقیص کرنے والوں کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت عملی اقدام کرے ۔چند دنوں سے سوشل میڈیا پر توہین صحابہؓ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہو رہے ہیں حکومت صحابہ کرامؓ واہلبیت عظامؓ کے گستاخ کی سزا"سزائے موت" مقر ر کرکے توہین صحابہؓ وتوہین اہلبیتؓ کرنیوالوں کے خلاف پھر پور ایکشن لے تاکہ فتنہ پرور ،فرقہ پرست عناصر کا قمع قلع ہو سکے ۔اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے مزید کہا کہ ایک عرصہ سے صحابہ کرامؓ واہلبیت عظامؓ کی توہین کرنے والے گستاخ سرعام گھوم رہے ہیں حکومت اگر فرقہ پرستی کا خاتمہ چاہتی ہے تو گستاخان صحابہؓ وگستاخان اہلبیت کو پھانسی کے پھندؤں پر لٹکائے ۔