ڈائریکٹرجنرل اردوسائنس بورڈکی زیرصدارت آفیسرزکااجلاس

ڈائریکٹرجنرل اردوسائنس بورڈکی زیرصدارت آفیسرزکااجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل اردوسائنس بورڈڈاکٹرناصرعباس نیّرکی زیرصدارت بورڈکے ریسرچ آفیسرزاورحیدرآباداورکوئٹہ کے برانچ آفیسرزکااجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈکی نئی کتابوں کی تیاری اورپرنٹنگ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ڈائریکٹرجنرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اردوسائنس بورڈیونیورسٹیوں ، پی سی ایس آئی آرسمیت سائنس اورٹیکنالوجی کے دیگر تحقیقی اداروں میں سائنس کے مختلف شعبوں بالخصوص پاکستانی تناظر میں لکھے جانے والے تحقیقی مقالوں کااردوترجمہ شائع کرے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ملک بھرکی یونیورسٹیوں اورتحقیقی اداروں سے رابطہ کرکے اہم مقالوں کی فہرست تیارکی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نئے اشاعتی منصوبوں کے کام کو بروقت مکمل کیاجائے اورکتابوں کی فروخت میں اضافہ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صدردفتراورچاروں صوبوں کی برانچوں میں ہرماہ علمی و فکری نشست اورلیکچرزکااہتمام کیاجائے۔ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ کتابوں کی پرنٹنگ اورکاغذ کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ کتابوں کی پرنٹنگ کے ہرمرحلے کو باقاعدگی سے چیک کیاجائے۔ اجلاس میں ڈائریکٹرسیدعاصم حسنین، ریسرچ آفیسرزاوراسسٹنٹ ڈائریکٹرزنے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4