آفاق کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکول سربراہان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

آفاق کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکول سربراہان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پرائیویٹ سکول سربراہان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’افکی صدی کے لیے سکول کی ضروریات‘‘ منعقد کی گئی جس میں آفاق کے چیف اکیڈمک آفیسر ’’ شاہد وارثی ‘‘ نے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ آنے والے دور میں بہترین سکول وہی ہوں گے جو طلباء و طالبات کو نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے بھرپور موقع دیں گے۔ پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جانے کا تیز ترین ذریعہ نئی نسل کی بہترین تربیت ہی ہے۔اس ورکشاپ میں دو ہزارکے قریب پرائیویٹ سکول اساتذہ سمیت متعدد پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر زونل ہیڈ عثمان ایوب نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں استاد کے بغیر ترقی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔ ۔تقریب سے محمد خلیق چیف آپریٹنگ آفیسر آفاق محمد شاہد خان ، فیصل خورشید ، مجیب الرحمن ترین، ثناء اللہ خان اور رائے عامر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4