پنجاب یونیورسٹی کے چھوٹے ملازمین کی فلاح و بہبود ترجیحات ہیں، وی سی

پنجاب یونیورسٹی کے چھوٹے ملازمین کی فلاح و بہبود ترجیحات ہیں، وی سی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے چھوٹے ملازمین کی فلاح و بہبود ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کی بڑی تعداد سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، قائمقام خزانہ دار راوٗ شریف اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اعلان کیا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے 20 ملین روپے سے قائم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملازمین کو رکی ہوئی ترقیوں کے معاملے پر فوری کارروائی کریں اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین کی جس حد تک مدد کر سکے کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین سے درخواستیں بھی وصول کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4