بھارتی تحفظات یکسر مسترد ، سی پیک کسی کیخلاف نہیں علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے :چین

بھارتی تحفظات یکسر مسترد ، سی پیک کسی کیخلاف نہیں علاقائی روابط اور پائیدار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پربھارت کے تحفظات ایک بارپھر یکسرمسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک علاقائی روابط اورتجارتی تعاون کے حوالے سے انتہائی اہمیت کاحامل منصوبہ ہے اوریہ منصوبہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اس مثبت بیان کاخیرمقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہاہے کہ چین اوربھارت کے لئے تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں دونوں ملکوں کی قیادت کاایک دوسرے سے رابطہ رہتاہے اورمفیدبات چیت ہوئی ہے اس بات پراتفاق رائے موجود ہے کہ مشترکہ مفادات کواختلافات پرترجیح دی جانی چاہیے۔ نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے حصول اورکالعدم جیش محمدکے سربراہ مسعوداظہرکانام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی کوششوں کی مخالفت پر مودی سرکار کے تحفظات سے متعلق سوال پرترجمان نے کہاکہ یہ دونوں کثیرالجہتی نوعیت کے معاملات ہیں اور ہمیں ایک دوسرے پرانگلی اٹھانے کے بجائے ایک دوسرے کے موقف کوسمجھناچاہیے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کااحترام کرنا ہمارابنیادی موقف ہے جہاں ہمارے مشترکہ مفادات ہیں وہاں ہمارے اختلافات بھی ہیں اہم بات یہ ہے کہ ان اختلافات کودوستانہ اندازمیں مشاورت کے ذریعے حل کیاجائے نہ ایک بنیادی مفادات کونظراندازکرتے ہوئے ایک دوسرے پرالزامات لگانے چاہئیں۔ مذکورہ بالا دونوں معاملات دوطرفہ نوعیت کے نہیں ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ نیوکلئیرسپلائرزگروپ کے حوالے سے چین انتہائی ذمہ دارانہ طرز عمل اپنارکھاہے ہم چاہتے ہیں کہ گروپ کی رکنیت کیلئے غیرامتیازی طرزعمل کااطلاق سب کیلئے ہوناچاہیے تاکہ اس تنظیم کے تقدس کوبرقرارکھاجاسکے۔مسعوداظہرکے معاملے پر متعلقہ کمیٹی کے قواعدوضوابط کی پاسداری کی جانی چاہیے ہم دوسرے ملکوں سے رابطوں میں ان قواعدوضوبط کوملحوظ خاطررکھتے ہیں۔


اورجب سب فریق متفق ہوں گے تویہ مسئلہ حل ہوجائے گاہمیں اس معاملے پرغورکے لئے مزیدوقت درکارہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ این ایس جی اور مسعوداظہرکے معاملے کوچین اوربھارت کے تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیناچاہیے ہمیں باہمی مفادمیں تعاون کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں ایسے مسائل کامل کرحل تلاش کرناچاہیے۔
چین

مزید :

علاقائی -