ماسٹر کا رڈ کا الیکٹرک ادائیگی کی بہتری کیلئے نادرا کے ساتھ تعاون کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ماسٹر کارڈ نے الیکٹرانک ادائیگی کو فعال کرنے کے لیے نادرا کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماسٹر کارڈ نے الیکٹرانک ادائیگی کو فعال بنانے اور پاکستان کے قومی شناختی کارڈز کو بہتر بنانے کے لیے نادرا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔اس معاہدے کا ا علان ورلڈ اکنامک فورم 2017ء کے سالانہ اجلاس میں ماسٹر کارڈ کی شمولیت پر کیاگیا۔ یہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں 17سے 20 جنوری تک منعقد کیا جارہا ہے۔اس اقدام کے بعد پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کے 13 ہندسوں کے کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے حکومتی مالی قرضوں کی ادائیگی اور لین دین کر سکیں گے۔ قومی شناختی کارڈ کا نمبر استعمال کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس سے پیسے کی منتقلی کے لیے خود کسی بینک کی برانچ یا کرنسی تبدیل کرنے والے مراکز نہیں جانا پڑے گا۔
اس معاہدے کی طے کردہ شرائط کے تحت شہری قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ کارڈز اور نادرا ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جاری کی جانے والی کسی بھی دستاویزات کی آن لائن ادائیگی کرسکیں گے۔ ماسٹرکارڈ کے لئے پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ یہ نئی سروس ترسیلات زربھیجنے اور وصول کرنے والے دونوں افراد کے لئے مفید ہوگی چونکہ پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے لہٰذا یہ سروس یہاں کامیاب بھی ہوگی۔
ماسٹرکارڈکانادراسے تعاون