ایف سی کا بلوچ لبریشن آرمی کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن، اسلحہ و بارود برآمد

ایف سی کا بلوچ لبریشن آرمی کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن، اسلحہ و بارود برآمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی بلوچستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق نے ایف سی بلوچستان نے کاہان کے قریب پشین کے علاقے میں سرچ اورکارڈن آپریشن کیا ہے،اس آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے،سرچ آپریشن کالعدم بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کیا گیا۔

اسلحے میں 7ٹینک شکن بارودی سرنگیں،50 مارٹرگولے ملے ہیں،برآمد اسلحے میں اینٹی ایئرکرافٹ گنوں کی4000گولیاں،5 دستی بم بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی