کرن جوہر شرمین عبید چنائے کے مداح نکلے

کرن جوہر شرمین عبید چنائے کے مداح نکلے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کے فین نکلے۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کیدوران بھارتی ہدایت کار نے کہا کہ ا?پ کی ا?سکر تقریب پر کی گئی تقریر آج تک یاد ہے ،آپ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتا ہوں۔اس موقع پر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ بچپن سے آپ کی فلمیں دیکھ رہی ہوں ،انہیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئی ہوں۔آسکر یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے عالمی اقتصادی فورم کے مختلف سیشنز کی صدارت کریں گی ،وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ارٹسٹ ہیں

مزید : علاقائی