حکومت نے حوالہ ڈیلروں کے ذریعے اربوں روپے باہر بھیجے،فواد چوہدری

حکومت نے حوالہ ڈیلروں کے ذریعے اربوں روپے باہر بھیجے،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ پیسے حسین نواز کے پاس کہاں سے آئے،پشاور کے حوالہ ڈیلرز کے ذریعے اربوں روپے پاکستان سے باہر بھیجے گئے،مریم نواز نے جواب میں کہا کہ وہ دادی کے گھر میں رہ رہی ہیں،مریم نواز کی دادی نوازشریف کے زیرکفالت ہیں،عمران خان نے نوازشریف کو ڈیوو س نہ جانے کامشورہ دیا تھا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ حکومتی وکیل نے کہا کہ تحفوں پر ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں،سوال یہ ہے کہ پیسے حسین نواز کے پاس کہاں سے آئے،حسین نواز2005میں سب کچھ فروخت کرچکے ہیں،پشاور کے حوالہ ڈیلرز کے ذریعے اربوں روپے پاکستان سے باہر بھیجے گئے،وہی رقم پھر پاکستان میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وکیل کہہ رہے ہیں کہ عدالت اس کی تحقیق نہیں کرسکتی،عدالت تمام انکوائری کرنے کی مجاز ہے،پیسے باہر کیسے گئے اور واپس کیسے آئے،مریم نوازنے جواب میں کہا کہ وہ دادی کے گھر رہ رہی ہیں،مریم نواز کی دادی نوازشریف کے زیرکفالت ہیں،عمران خان نے نوازشریف کو ڈیووس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید : علاقائی