پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں،شیوسیناکامودی سرکارپردباؤ

پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں،شیوسیناکامودی سرکارپردباؤ

نئی دہلی (اے این این)بھارت میں ہندوانتہاء پسندتنظیم شیوسینانے مودی سرکارپرپاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤبڑھاناشروع کردیا۔ شیوسیناکی رہنماء منیشا کایانڈے نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کانپورمیں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے واقعہ میں بھارت مخالف عناصرکے ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پرسنجیدگی سے غورکرے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے سفارتی تعلقات سے گریزکرناچاہیے جس سے پاکستان کی بھارت کے خلاف اقدامات کی حوصلہ افزائی ہو۔

انہوں نے نوٹ بندی کے فیصلے پربھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قطاروں میں کھڑے سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ان کے بارے میں کوئی بات کیوں نہیں کررہا؟سکیم پرغیرمناسب طریقے سے عملدرآمد پرتمام بڑے اقتصادی ماہرین نے تشویش ظاہرکی ہے ۔

مزید : علاقائی